ڈیرہ اسماعیل خان میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پنیالہ میں قریبی رشتہ داروں میں تنازع کے باعث پیش آیا، مرنے والوں کی شناخت نقیب اللہ، شفیع اللّہ، نجیب اللہ، جلال، نوید، جہانزیب کےنام سے ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ کے 5 افراد شامل ہیں، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔






















