شام کے شہر سویدا میں دو روز سے دروز کمیونٹی اور بدوؤں کے درمیان لڑائی کے بعد شامی فوج شہر میں داخل ہوگئی۔
فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑائی میں 100 سے زائد افراد مارے گئے جس کے بعد فوج نے شہر کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔ سویدا کے اہم مقامات فوج کے کنٹرول میں ہیں اور حکام نے کرفیو نافذ کردیا ہے۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے سویدا شہر کی جانب بڑھنے والی شامی فورسز پر حملے کیے۔ اس لڑائی میں اسرائیل دروز کمیونٹی کی پشت پناہی کررہا ہے۔






















