محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ حیدرآباد میں کوئی بادل نہیں پھٹا۔
حیدرآباد میں کچھ دیر کی بارش نے شہر کو پانی پانی کر دیا ہے اور سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہر کی اہم و مصروف شاہراہیں اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔
قاسم آباد، سٹیزن کالونی، گلستان سجاد روڈ، ہالاناکہ اور پٹھان کالونی میں دو دو فٹ تک پانی جمع ہوا جبکہ ٹھنڈی سڑک ، شھباز بلڈنگ ، لطیف آباد یونٹ دو اور لطیف آباد گیارہ بھی دریاۓ سندھ کا منظر پیش کرنے لگے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لطیف آباد میں 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ حیدرآباد سٹی میں 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔






















