پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف نہ لینے سے متعلق دائر درخواست سماعت کے مقرر ہوگئی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ منگل کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ درخواست مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں پرمنتخب خواتین اور اقلیتی اراکین اسمبلی نے دائر کی ہے۔
درخواست میں چیف جسٹس سے استدعا کی تھی کہ حلف لینے کے لیے کسی کو نامزد کریں، کیونکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ان سے حلف نہیں لیا جارہا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آئین کے مطابق کسی کو بھی منتخب رکن سے حلف لینے کے لیے مقرر کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔






















