گڈز ٹرانسپورٹرز نے 19 جولائی کو تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ملک بھرکی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کی صدر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں صنعتکاروں کے ہمراہ اجلاس کیا۔ جس کے بعد پریس کانفرنس میں 19 جولائی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس اور وزارتِ خزانہ سے فون آیا تھا۔ میں نے کہا بینرز پر مطالبات لکھ دیئے ہیں۔ ہمیں کہا گیا کہ وزیرِ خزانہ مسائل حل کریں گے۔ وزیراعظم سے بھی ملاقات کروائی جائے گی۔
کراچی چیمبر کے صدر کا کہنا ہے کہ فائنل ٹیکس ریجیم کی بحالی، ای بِلٹی، 37 اے اور بی اور دو لاکھ روپے ٹرانزیکشنز کے قوانین واپس لیے جائیں۔
کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک شیر خان نے کہا کہ جب تک کراچی چیمبر کے مسائل حل نہیں ہوں گے، پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔





















