ملک میں آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر2.22 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں ملک میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2756.81 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبرمیں 2819.53 روپے تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2860.21 روپے، راولپنڈی 2865.54 روپے، گوجرانوالہ 2762.95 روپے، سیالکوٹ 2783.10 روپے، لاہور2747.06 روپے، فیصل آباد2617.87 روپے، سرگودھا 2759.80 روپے، ملتان 2672.32 روپے رہی۔
اسی طرح بہاولپور میں 2746.35 روپے، کراچی 2893.30 روپے، حیدرآباد2825.74 روپے، سکھر2611.48 روپے، لاڑکانہ 2743.43 روپے، پشاور2719.03 روپے، بنوں 2740.46 روپے، خضدار 2845.51روپے اورکوئٹہ میں 2702.09 روپے ریکارڈکی گئی ۔