پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے مالی حالات پر سوشل میڈیا صارفین کی مسلسل تنقید پر آخر کار خاموشی توڑ دی ہے ۔
کنول آفتا ب نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنے مالی حالات پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری جہاں سے شروعات ہوئی تھی، میں آج بھی وہیں پر کھڑی ہوں ، مڈل کلاس فیملی میں پیدا ہوئی اور آج بھی مڈل کلاس فیملی میں ایک اچھی زندگی گزار رہی ہوں۔
ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ لوگ سوچتے ہیں کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے سے پہلے ہم انتہائی غریب تھے لیکن ایسا نہیں ہے۔ پہلے ہم گھر والوں کے رحم وکرم پر تھے اور اب ہم اپنی محنت سے یہ زندگی گزار رہے ہیں۔صارفین کی جانب سے ملنے والی تنقید پر انہوں نے کہا کہ پہلے میں اتنی سوشلائز نہیں تھی، صرف ٹک ٹاک ہی بناتی تھی، اس لیے کچھ نہیں دکھاتی تھی، اب یوٹیوب کی وجہ سے سب دکھاتی ہوں۔
کنول آفتاب نے بطورِ فیلڈ رپورٹر اپنے میڈیا کیریئر کا آغاز کیا تھا، آج ان کا شمار پاکستان کی سب سے معروف پاکستانی انفلوئنسرز میں ہوتا ہے۔ان کے ٹک ٹاک پر 19 ملین فالوورز جبکہ انسٹاگرام پر 3.2 ملین فالوورز ہیں، ذوالقرنین سے شادی کے بعد ہی سے ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔