انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 284 روپے 46 پیسے پر بند ہو گیا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور ڈالر 287 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔ ڈیلرز کا کہناہے کہ ریکارڈ ٹرسیلات زر اور یبرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہونے سے ڈالر سستا ہواہے ۔






















