امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے شریک بانی اسٹیو ووزنیاک طبعیت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق 73 سالہ اسٹیو ووزنیاک طبیعت خراب ہونے کے باعث میکسیکو کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق اسٹیو میکسیکو سٹی میں ورلڈ بزنس فورم (WBF) میں شرکت کے لئے گئے جہاں تقریب کے دوران وہ بیہوش ہوگئے اور بعدازاں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ٹیک دنیا میں ووز کے نام سے مشہور ووزنیاک نے 1976 میں اسٹیو جابز کے ساتھ ایپل کی مشترکہ بنیاد رکھی اور پہلا ایپل کمپیوٹر ایجاد کیا تھا اور بعدازاں ایپل دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی بن گئی۔