پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے منشور کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے مزید 11 ارکان کو شامل کر لیا ہے۔
مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی جانب سے منشور کمیٹی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق طارق فاطمی،اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق اور ملک احمد خان کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک علی احمد، رانا عاطف روف ، مذکر اعجاز ، شیخ فیاض الدین اور عبد الرحمن کانجو بھی منشور کمیٹی کے رکن بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ مسلم لیگ ( ن ) نے منشور کمیٹی کے اراکین کا اعلان کر دیا
لیگی رہنما نور الحسن تنویر اور عدنان فرید کو بھی منشور کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 44 رکنی منشور کمیٹی کی سربراہی سینیٹر عرفان صدیقی کر رہے ہیں۔