پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کی فروغ پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کی تشہیر بند کی جانی چاہیے کیوں کہ عمر کا بڑھنا ایک قدرتی اور خوب صورت سچائی ہے جسے قبول کرنا چاہیے نہ کہ اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے۔

زارا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سلمنگ ڈراپس، وزن کم کرنے والی ادویات، یا جلد کا رنگ ہلکا کرنے والے پروڈکٹس کی تشہیر روک دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کے ساتھ منشیات کا استعمال بدترین لت کا باعث بنتا ہے۔
اداکارہ نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو اپنی سوچ اور دماغ پر توجہ دینی چاہیے جو ہمیشہ برقرار رہتا ہے۔
زارا نور کا یہ بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور ان کے مداح ان کے اس موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔






















