محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں چھاپہ مار کر افریقی نسل کا شیر برآمد کر لیا، مقامی شخص نے شیر کو اپنے ڈیرے پر قید کر رکھا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفہ بتول اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوانہ عزیز کی سر براہی میں چھاپا مارا جبکہ کوآرڈینیٹر ڈی جی پنجاب وائلڈ لائف احسان راجہ اور تھانہ کلرسیداں پولیس بھی ساتھ تھی۔
ویٹنری ڈاکٹر نے شیر کو تحویل میں لینے سے قبل بے ہوشی کا ٹیکہ لگایا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر مقامی تھانے میں ڈیرے کے اصل مالک کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔






















