پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مخلتف شہروں کے جزوی لاک ڈاون میں تبدیلی کردی گئی۔
حکومتِ پنجاب نے 8 اضلاع میں مارکیٹس کو آج اور کل کھولنےکی اجازت دیدی ہے ،محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیرپنجاب نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفیکشن کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی،فیصلےکا اطلاق لاہور،ننکانہ صاحب، شیخوپورہ،قصور پر ہوگا۔
جاری نوٹیفیکشن کےمطابق فیصلے کا اطلاق گوجرانوالہ،نارووال، حافظہ آباد،سیالکوٹ پرہوگا، آج اور کل شاپنگ مال اور مارکیٹس معمول کےمطابق کھلیں گی، ریسٹورنٹ، سینیما، جم بھی آج کھلے رہیں گے۔