لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش ،گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا
لاہور کےکئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،ٹھوکرنیازبیگ،اسکیم موڑ،بھوبتیاں چوک، علی ٹاؤن میں موسلادھار بارش جاری ہے۔
گلبرگ، ماڈل ٹاون، گارڈن ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہورہی ہے،اس کے علاوہ لکشمی چوک، پانی والا تالاب، گلشن راوی میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔






















