کراچی میں آٹھویں محرم کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکرحسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارا در پر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس کےموقع پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات ،جلوس کےراستوں پرموبائل فون سروس بھی معطل رہی ۔
کراچی میں سادات امروہہ کی جانب سےآٹھ محرم الحرام کامرکزی جلوس نشترپارک سےبرآمد ہوا، جلوس سےقبل نشترپارک میں مجلس منعقد کی گئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نےخطاب کیا اورشہدائےکربلا کےفضائل بیان کئے ۔ جلوس ایم اےجناح روڈ ایمپریس مارکیٹ سےہوتےہوئےقدیمی امام بارگاہ پہنچا جہاں لنگراورنیازتقسیم کیاگیاجلوس کی حفاظت کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی، گزر گاہ پر موجود داخلی اورخارجی راستوں کوکنٹینرزلگا کربندکردیاگیا تھا۔





















