برطانیہ کے معروف یوٹیوبر لارڈ مائلز اپنے ایئرپورڈز لینے برطانیہ سے جہلم پہنچ گیا، بھارتی شہری کی جانب سے دبئی ہوٹل سے چوری کئے جانیوالے ایئرپورڈز جہلم پولیس نے برآمد کرکے یوٹیوبر کے سپرد کردیے۔
برطانیہ کے معروف یوٹیوبر لارڈ مائلز کے ایک سال قبل دبئی کے ہوٹل سے چوری ہونے والے اپنے ایئرپوڈز جہلم پولیس نے برآمد کرلیے۔
ایپل کی ’فائنڈ مائی‘ ایپ کے ذریعے ٹریکنگ کرتے ہوئے مائلز کو معلوم ہوا کہ ان کے "ایئر پوڈز پرو‘‘ اس وقت پاکستان کے شہر جہلم میں موجود ہیں، جس کے بعد جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایئرپوڈز پرو برآمد کرکے مائلز کے حوالے کردیے۔
لارڈ مائلز کا کہنا تھا کہ دبئی ہوٹل کے کمرے سے میرے ایئرپوڈز انڈین ویٹر نے چوری کرکے پاکستانی شہری کو فروخت کردیئے تھے، میں ایپل کی فائنڈ مائی آئی ڈی سے ٹریک کیا تو اس کی لوکیشن جہلم تھی۔
لارڈ مائلز نے کہا کہ جہلم پولیس نے میرے ایئرپوڈز برآمد کرکے میرے حوالے کردیئے، جس پر میں جہلم پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی لوگ چور اور کرپٹ ہیں، پاکستانی لوگ بہت اچھے اور ملنسار ہیں۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے لارڈ مائلز کو ایئرپوڈز حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ٹویٹر پر صرف میسج ہی تھا کہ اس طرح کسی برطانوی یوٹیوبر کا چوری ہونیوالا ایئرپوڈ جہلم میں لوکیٹ ہورہا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ معروف یوٹیوبر لارڈ مائلز کا ایئرپوڈز اپنے ہیومن اور سائنٹیفک ریسورس کے ذریعے لوکیشن ٹریس کرے پاکستانی شہری سے برآمد کیا۔
ڈی پی او نے کہا کہ پاکستانی شہری نے دبئی سے کسی بھارتی شہری سے ایئرپوڈز خریدا تھا جو اس نے واپس کردیا۔
لارڈ مائلز نے پنجاب پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جتنی جلدی میرا ایئرپوڈز برآمد کیا گیا اتنا جلدی اسکاٹ لینڈ پولیس بھی کارروائی نہیں کرتی۔





















