استحکام پاکستان پارٹی نے بھی فوجی عدالتیں فوری بحال کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے فوجی عدالتوں کو جلد بحال کیا جائے تاکہ ملک سے بدامنی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے شہداء کے لواحقین کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ دہشت گردی میں اپنے پیاروں کو وطن پر قربان کرنے والوں کی پریس کانفرنس ان کے درد میں ڈوبے ہوئے نالے ہیں۔ یہ پریس کانفرنس سسکیوں بھری فریادیں ہیں جن کو سنے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی بحالی ان کے سلگتے زخموں پر مرہم کے مترادف ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہداء کے لواحقین کا مطالبہ اس وقت پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے، دہشت گردی میں ملوث ذمہ داران کے خلاف فوری اور پراثر کارروائی ہونی چاہئے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے انتخابی اتحادوں سےکچھ فرق نہیں پڑتا، لوگ ہمارے منشور اور مشن کو پسند کررہے ہیں، جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کا ہر جگہ بھر پور استقبال کیا جارہا ہے،مزید جلسے کریں گے، سماء کے نمائندہ خصوصی ٹکا خان ثانی سے راولپنڈی میں خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر فردوس نے مزید کیا کہا جانتے ہیں ۔