بھارت کی پنجابی اداکارہ نیرو باجوا نے سردار جی 3 کی ساتھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو ان فالو کردیا۔
معروف اداکارہ نیرو باجوا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سےاپنی نئی فلم سردار جی 3 کی تمام پرو موشنل پوسٹ بھی ہٹا دیں،انکی پوسٹیں ہٹانے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انکا یہ قدم انتہا پسند ہندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
View this post on Instagram
سرادار جی 3 آج پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے،پاکستان میں بھی اس فلم کو ریلیز کی اجازت دی گئی ہے۔
بھارت میں اس فلم کو ریلیز نہیں کیا جارہا،فلم کے پروڈیوسر گنبیر سنگھ سدھو نے واضح کیا کہ فلم کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ عوامی جذبات کو بھڑکانے سے بچنے کے لیے رضاکارانہ طور پر لیا گیا ہے۔






















