نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر ازبکستان کے درالحکومت تاشقند پہنچ گئے۔
ترجمان کے مطابق تاشقند پہنچنے پر ازبکستان کے اعلیٰ حکام نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا استقبال کیا، وزیرِاعظم تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے16 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس سے قبل بدھ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم تاشقند میں اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔