لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں نجی اسپتال سے غیر ملکی خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت کر کے گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی جبکہ خاتون کی شناخت بھی ہو گئی ۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت چومبا کیرن کے نام سے ہوئی، مقتولہ کا تعلقہ زیمبیا سے ہے ، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک شخص گاڑی میں غیر ملکی خاتون کو لایا نجی اسپتال کے ڈاکٹرز کو چیک کروایا ۔جہاں خاتون کی موت کی تصدیق ہونے پر ملزم لاش چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
خاتون کو اسپتال چھوڑ کر جانے والا شخص مقتولہ کا ساتھی تھا، خاتون کو ہسپتال لانے والے شخص کی شناخت Valerie nkombho کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اور مقتولہ نشتر ٹاؤن گلشن مدینہ کالونی میں کرائے پر رہائش پذیر تھے، مقتولہ کو اسپتال میں لانے اور ڈاکٹر کو چیک اپ کروانے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔






















