چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ پر پیغام میں کہا شہید بینظیر بھٹو پاکستانی عوام کیلئےحوصلے،جمہوریت اور امیدکی علامت ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہا آج صرف انکی سالگرہ ہی نہیں ایک عہد ساز تحریک کےجنم کو یادکررہےہیں،وہ ایک نڈر آواز جو بےزبانوں کی ترجمان بنی،عوام کی بے لوث رہنما ثابت ہوئیں۔
شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی سیاست ہمدردی اوریقین محکم کی بنیاد پر استوار تھی،وہ بےنظیر ہم سے بچھڑچکیں ہیں لیکن انکےنظریات اورپاکستان سےمحبت ہمیشہ زندہ رہےگی،آئیےانکےخوابوں کےمطابق ایسا پاکستان بنائیں جومتحد،منصف اورحقیقی معنوں میں جمہوری ہو۔






















