پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فرحت اللہ بابر نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کر دی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ ان کے نام سے ایک جعلی ایکس اکاؤنٹ گردش کر رہا ہے جس کے ذریعے ان سے متعلق جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اپنے پیغام میں فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ میرے نام سے ایک جعلی ٹوٹر اکاؤنٹ گردش کر رہا ہے جس میں یہ لغو، جھوٹا دعوی کیا گیا ہے کہ خدا نخواستہ میں کسی دوسری سیاسی پارٹی مئں شامل ہو گیا ہوں۔
میرے نام سے ایک جعلی ٹوٹر اکاؤنٹ گردش کر رہا ہے جس میں یہ لغو، جھوٹا دعوی کیا گیا ہے کہ خدا نخواستہ میں کسی دوسری سیاسی پارٹی مئں شامل ہو گیا ہوں، اس گھٹیا اور مذموم حرکت پر دکھ ہوا اور شدید مذمت کرتا ہوں، اگر کسی کو کوئی خوش فہمی ہے تواپنی بھلائی کیلئے ہی یہ خیال دل سے نکال لے
— Farhatullah Babar (@FarhatullahB) November 6, 2023
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اس گھٹیا اور مذموم حرکت پر دکھ ہوا اور شدید مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو کوئی خوش فہمی ہے تواپنی بھلائی کیلئے ہی یہ خیال دل سے نکال لے۔