مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے منشور کمیٹی کے اراکین کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
سیکرٹری جنرل ( ن ) لیگ احسن اقبال کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر رہنماء عرفان صدیقی 33 رکنی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کی نمائندگی بھی شامل ہوگی۔
احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر اور مریم اورنگزیب کہ کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے منشور کمیٹی کے ارکان کا اعلان کر دیا
— PMLN (@pmln_org) November 7, 2023
کمیٹی کے ارکان کی تعداد 33 ہے
پارٹی صدر شہباز شریف کی منظوری سے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے منشور کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
منشور کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور… pic.twitter.com/ieXxQ8SkDv
رانا احسان افضل، راؤ اجمل، ریاض الحق، مصدق ملک، بیرسٹر ظفر اللہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ طارق فضل، صابر شاہ، اختیار ولی، کھیل داس کوہستانی اور بشیر میمن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔