امریکا کی جانب سے پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی حمایت کر دی گئی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا خواہاں ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی نمائندگی کا اندازہ نہیں، یہ یقینی بنایا جائے کہ الیکشن پاکستانیوں کے فائدے کیلئے ہوں۔
ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ کسی جماعت یا امیدوار کی نمائندگی کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔