خیبرپختون خوا حکومت مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے جارہی ہے جس کی تفصیلات منظر عام پر آنا شروع ہو گئیں ہیں ۔
ذرائع کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا کے بجٹ26-2025کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان ہے ، بجٹ میں جاری اخراجات کے لیے 13 سو 52 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، بجٹ میں تنخواہوں کے لیے 680 ارب،پنشن کے لیے200 ارب روپے رکھے جائیں گے، خیبرپختونخوا حکومت تنخواہوں میں 10 فیصد سے زائد اضافے پر غورکر رہی ہے ، خیبرپختونخوا میں پنشن میں 7فیصد اضافے کا امکان ہے ۔
خیبرپختونخوا حکومت کو این ایف سی کی مد میں 13 سو 42 ارب روپے ملنے کی توقع ہے ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 108 ارب اور آئل اینڈ گیس کی مد میں 55 ارب روپے ملیں گے، وار اینڈ ٹیرر کی مد میں صوبائی حکومت کو ایک فیصد کے حساب سے 138 ارب روپے ملیں گے، رواں مالی سال25-2024کے بجٹ کا کل تخمینہ 16سو54 ارب روپے تھا، یکم جولائی سےشروع ہونے والے مالی سال کے بجٹ میں 416ارب روپےکا اضافہ متوقع ہے ۔





















