انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف کے بارے میں تشویشناک خبر آگئی ہے ، کھلاڑی پسلیوں میں درد محسوس کر رہے ہیں اور ان کی انگلینڈ کے خلاف اہم ترین میچ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے ۔
کھلاڑی کی پسلیوں میں درد محسوس ہونے پر کولکتہ کے مقامی ہوٹل میں ایم آر آرائی کروائی گئی ،حارث روف نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے میچ چھوڑ کر باہر چلے گئے تھے۔
ترجمان قومی ٹیم نے بیان جاری کرتےہو ئے کہا کہ حارث روف کی پسلیوں کا احتیاطً ایم آر آئی کروایا گیا، حارث روف کا کولکتہ پہنچ کر ایم آر آئی کروایا گیا، حارث روف پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں ،حارث روف انجری کا شکار نہیں ہوئے،حارث روف کی ایم آر آئی رپورٹ بھی تسلی بخش آئی ہے،حارث روف کا معائنہ میڈیکل پینل روزانہ کی بنیاد پر کرے گا۔