چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دورہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقاتوں پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ انڈر سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول سے ملاقات کی۔ ایلیسن ہوکر نے پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرسکتے ہیں اور اس میں کوئی حیرت نہیں کہ ٹرمپ پاک بھارت مسائل مینج کرنا چاہتے ہیں۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ایسے لوگوں کو میز پر لا بٹھایا اور بات چیت ممکن بنائی جن کے بارے میں لوگ تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ ایسا ممکن ہوگا۔





















