آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاور سیکٹرکے 47 منصوبوں کیلئے 104 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع پاورڈویژن کےمطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹرانسمیشن لائن کیلئے 15ارب 97 کروڑ اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو 6 سو میگاواٹ بجلی فراہمی کیلئے 11 ارب 62کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
کوئلے سے 1320میگاواٹ بجلی پیداوار کےمنصوبہ کیلئے 5 ارب 25 کروڑ ،آئیسکو میں ایڈوانس میٹرنگ منصوبے کیلئے 2 ارب 94کروڑ جبکہ مٹیاری مورو تا رحیم یار خان پانچ سو کے وی ٹرانسمیشن لائن کیلئے 1 ارب 30 کروڑ رکھے جائیں گے۔
رشکئی اسپیشل اکنامک زون کیلئے 31 کروڑ،حطارانڈسٹریل زون میں بجلی فراہمی کیلئے 17 کروڑ جبکہ دھابیجی،ہری پور،صوابی میں دو سو بسی کے وی کے سب اسٹیشنز کے قیام کیلئے 4ارب 78 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔
مہمند ڈیم سے بجلی کی ترسیل کیلئے دو ارب اور کاسا تھاؤزنڈ منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال 3 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا۔




















