وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلی فونک رابطے کے دوران عید الاضحٰی کی مبارکباد دی ہے۔
عید الاضحٰی کے پہلے روز وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحٰی کی مبارکباد دی۔
گفتگو کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری سے ایوانِ صدر میں مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی ملاقات کی جس کے دوران عید الاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
صدر مملکت نے ایوانِ صدر آمد اور عید کی خوشیوں میں شریک ہونے پر سفیروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔






















