بابو سر ٹاپ پر آئل ٹینکر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کےمطابق حادثے میں 4 مسافرمعمولی زخمی ہوئے،ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ڈرائیور کی شناخت نہیں ہو سکی، لاش ناقابل شناخت حالت میں ملی۔
زخمیوں کےمطابق ڈرائیور کا تعلق کوہستان سے ہے،ریسکیو حکام کےمطابق حادثہ سڑک پربرف جم جانےاورپھسلن کے باعث پیش آیا۔






















