ایک برطانوی والد نے اپنی بیٹی کے نام کا ٹیٹو اپنے جسم پر کل 667 بار بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔
49 سالہ مارک اوون ایونز نے اصل میں 2017 میں جسم پر ایک ہی نام کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنوانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اس نے اپنی بیٹی کا نام پیٹھ پر 267 بارلکھوایا تھا۔
ایونز نے 2020 میں یہ ریکارڈ کھو دیا کیونکہ امریکی ڈیڈرا ویگل نے اپنے جسم پر 300 بار اپنے نام کا ٹیٹو بنوایا۔
ایونز نے مزید 400 لوسی ٹیٹوز ہر ٹانگ پر 200 شامل کرکے ٹائٹل دوبارہ حاصل کیا۔
ایونز نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ میں ریکارڈ واپس لینے اور اسے اپنی بیٹی کے نام کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا تھا۔
ایونز نے کہا کہ اس نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا جشن منانے اور اس ہسپتال کے لیے رقم جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کیا جو اس کی زندگی کے پہلے چند مہینوں میں اس کی دیکھ بھال کرتا رہا ہے۔