غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی شوبز شخصیات نے امریکی صدر بائیڈن کے نام کُھلا خط لکھ دیا جس پر ہالی وڈ کے درجنوں اداکاروں اور گلوکاروں نے دستخط کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آرٹسٹ فار سیز فائر گروپ کی جانب سے خط میں بائیڈن انتظامیہ سے غزہ میں بمباری رکوانے اور جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جنگ بندی کےلیے لکھے خط پر دستخط کرنے والوں میں سیلینا گومز اور جنیفرلوپیز بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کو پورا مہینہ ہوگیا جس میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی حامی طاقتیں جنگ بندی کی مخالف ہیں جب کہ باقی دنیا تماشائی کا کردار نبھارہی ہے، غزہ میں نہ کھانا، نہ پانی، ایندھن نہ بجلی، حالات ہر دن پہلے سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔