ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 29 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1408 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے 1413 روپے کے مقابلے میں 0.34 فیصد کم ہے۔
اسی طرح 29 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1437 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.60 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1428 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق 29 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1380، راولپنڈی 1383، گوجرانوالہ 1430، سیالکوٹ 1420، لاہور 1464، فیصل آباد 1400، سرگودھا 1400 ، ملتان 1416، بہاولپور 1440، پشاور 1402 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1350 روپے ریکارڈ کی گئی۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1360 ، حیدر آباد 1400، سکھر 1550، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔




















