ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکن بورڈ کو فارغ کردیا گیا۔
سری لنکن وزیر کھیل نے عبوری کرکٹ کمیٹی قاٸم کردی۔1996 کا ورلڈکپ جیتنے والے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کمیٹی کے سربراہ ہونگے،سری لنکا کے وزیر کھیل کے آفس کی جانب سے بورڈ کو فارغ کرنے اور رانا ٹنگا کو ذمہ داری سونپنے کا بیان جاری کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر کھیل کی جانب سے 7 رکنی پینل تشکیل دیا گیا ہے، پینل میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں۔
کمیٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی کا جاٸزہ بھی لے گی۔کرکٹ کے معملات کیسے چلانے ہے عبوری کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
وزیرکھیل نے پورے بورڈ سے استفعوں کا مطالبہ کیا تھا، بورڈ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے ایک روز قبل عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے جس نے 7 میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی۔