وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے اور ملک بھرمیں 6 سے 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔
پنجاب حکومت
وفاق کی طرز پر پنجاب حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں بھی 6 سے 9 جون تک عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔






















