غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں غم و غصہ عروج پر ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر ایک شخص نے پیٹرول بموں سے حملہ کردیا۔ حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا۔ زیر حراست ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔
چند دن پہلے واشنگٹن میں بھی ایک مقامی شخص نے دو اسرائیلی سفارتکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا۔ وہاں بھی حملہ آور نے فلسطین کی آزادی کے نعرے بلند کیے تھے۔





















