بھارتی حکومت کی جانب سے کینیڈا میں سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ پر کینیڈین سکھ برادری کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا۔
سی بی سی نیوز کے مطابق کینیڈا جی سیون کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے۔ اجلاس میں فرانس ، برطانیہ ، جرمنی ، اٹلی ، جاپان ، امریکہ اور یورپی کمیشن کے صدور شامل ہوں گے۔
ٹورنٹو کی سکھ فیڈریشن کا موقف ہے کہ جب تک بھارت کینیڈا میں سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مجرمانہ تحقیقات میں تعاون نہ کرے مودی کو جی سیون اجلاس میں مدعو نہ کیا جائے ۔
یاد رہے کہ کینیڈین حکومت ہردیب سنگھ نجر کےقتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘ پر عائد کر چکی ۔ سکھ تنظیموں کا بیان کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ ہے۔





















