استحکام پاکستان پارٹی کے مقامی رہنما ملک ندیم ٹوانا نے معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرناہے ، معرکہ حق میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، ہماری پاک فوج، ہمارے چیف جنرل عاصم منیر ، ایئر چیف نے جس طرح پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند کیا وہ قابل تحسین ہے ، کوئی بھی مخالف پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک ندیم نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ وہ مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف ہے ، ، پہلگام میں جو واقعہ ہوا اس میں پاکستان کو کوئی عمل دخل نہیں، وہ بھارت نے خود کروایا اور الزام پاکستان پر لگا دیا، اس چیز کو بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کر دیا، پاکستان کی مساجد اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا، اس نے سب کچھ صرف الیکشن جیتنے کیلئے کیا، پاکستان نے تحقیقات کی پیشکش کی لیکن مودی کی ہٹ دھرمی اور وہ اپنی طاقت کے نشے میں غرق تھا اور سمجھتا تھا کہ پاکستان ایک چھوٹا سا ملک ہے ، ہم پاکستان پر حملہ کریں گے تو پاکستان کوئی جواب نہیں دے گا، لیکن مودی کو نہیں پتا کہ پاکستان کی مسلح افواج نہایت منظم ہیں وہ منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم اپنے آرمی چیف کو بتانا چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے ،۔






















