نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے فخر زمان اور بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوچا بھی نہ تھا کہ ہم 400 رنز بنا کر بھی ہار جائیں گے ۔بنگلورو میں ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد کین ولیم سن نے کہا کہ پاکستانی ٹاپ آرڈر نے جس طرح بیٹنگ کی وہ 400 رنز کا ہدف بھی حاصل کر سکتے تھے، پاکستان کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کی طوفانی اننگز کیب دولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دیدی ، بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت ہوا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا ہدف دیا تھا، بارش کے باعث نظر ثانی شدہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے 26 ویں اور تک ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے ، یون گرین شرٹس ڈی ایل میتھڈ کے تحت میچ 21 رنز سے جیت گئی