لکی مروت کے علاقے کوٹکہ نور خان ورگاڑی میں بارودی مواد سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق، والد اور والدہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق، والد اور والدہ زخمی میں ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کھیت میں کام کر رہے تھےزیرزمین بارودی مواد کا دھماکا ہوگیا۔ جس سے ایک ہی خاندان کے دو بیٹے شہید ہوگئے ہیں اور ماں کی باپ کی حالت تشوشناک ہے۔ تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان میں دہشتگردی ایک بار پھر سے سر اٹھا رہی ہے۔ ملک کے سیکیورٹی اداروں کے نوجوانوں پر بھی حملے کئے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے نوجوان اس دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے۔