بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان نوجوانوں پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔
بھارت کے شہر علیگڑھ میں ہندو انتہا پسندوں نے گوشت کا کاروبار کرنے والے 4 مسلمان نوجوانوں پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ہندو انتہا پسندوں نے گوشت کا کاروبار کرنے والے نوجوانوں کی گاڑی الٹا دی۔ کپڑے اتار کر تشدد کیا گیا۔ ڈنڈوں اور اینٹوں سے مارا گیا۔ شدت پسندوں نے نہ صرف گاڑی کو نذر آتش کیا بلکہ موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ لی۔
ایک نوجوان عقیل کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ زخموں کی صورتحال بیان سے باہر ہے۔ تشدد کرنے والوں میں بے جی پی رہنما سمیت 13 افراد شامل ہیں۔





















