سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنتے نہیں دیکھ رہا۔ مسلم لیگ ن کالاہور جلسہ گیم چینجرثابت نہیں ہوا۔ لاہور جلسے کا سیاست پر اثر نہیں پڑا۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑوں گا کسی پارٹی کوساری زندگی درخواست نہیں دی، ضروری نہیں مسلم لیگ ن کےٹکٹ پرالیکشن لڑوں۔ جاوید ہاشمی نے مینار پاکستان جلسے میں مدعو نہ کرنے پر بھی شکوہ کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ممتاز سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مزید وقت ضائع کیے بغیر فوری وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا۔