کسانوں کے لیے خوشخبری،جنوبی پنجاب کے کسانوں کے لیےسوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری وین متعارف کرادی گئی،کسانوں کو مٹی اور پانی کے تجزیے کے لیے اب کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری وین میں ہم سیلوشن بناکرمختلف ڈیوائسسزکو استعمال کر کے ٹیسٹ کرتےہیں،ریڈنگ کےمطابق کاشتکار کو ہدایت دیتےہیں کہ وہ اپنی مٹی کی زرخیزی کو کس طرح سے اضافہ کرسکتے ہیں اور زرعی پروڈکٹ کو کس طرح ایمپرو کرسکتے ہیں،موبائل لیب کسانوں کو انکے گھرکی دہلیز پر مفت سہولیات مہیا کر رہی ہےجس سے کسان کم خرچ میں زیادہ پیداوارحاصل کر سکیں گے ہیں۔
اس حوالے سےکسانوں کا کہنا ہےکہ لیب والے ہمارے پاس ائے ہیں انہوں نےآ کر بتایا ہےکہ آپکی زمین بہت سخت ہے اس میں نیٹروجن اور فاسفورس کی کمی ہے،آپکا پانی کھاڑا ہےکاشت میں دن بدن کمی آ رہی تھی انہوں نےآ کر رہنمائی کی ہے ۔
موبائل سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیب صرف کسانوں کی خوشحالی نہیں،بلکہ معیشت کی مضبوطی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔





















