وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق بلال بن ثاقب کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے،بلال بن ثاقب کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔
اس حوالے سے اعلامیے میں کہا کہ بلال بن ثاقب 7 سے 9 ملکوں میں کرپٹو کے حوالے اہم فیصلہ سازی میں شامل رہے ہیں، وہ پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیملی کی ورلڈلیبرٹی فنانشل کیساتھ معاہدے اور بائنانس کے بانی سی زی کے ساتھ معاہدے میں اہم کرداراداکیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی تھی۔






















