امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے جبکہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔
میڈیا سے گفتگومیں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن لوگوں کو ہلاک کررہے ہیں جس سے وہ ناخوش ہیں۔ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہے ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں نو جولائی تک توسیع کی ہے ۔ سربراہ یورپی یونین کا کہنا ہے امریکی صدر کے ساتھ فون پر تجارتی معاہدے سے متعلق مثبت گفتگو ہوئی۔ امریکا سے تجارتی مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے بات چیت جاری رکھیں گے۔





















