لاہور قلندرز کے بیٹر آصف علی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے فائنل سے باہر ہوگئے۔
لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے فائنل معرکے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل تھیں جہاں گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے لاہور کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا گیا۔
تاہم، میچ کے دوران لاہور کو ایک بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا اور آصف علی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔
آصف علی فیلڈنگ کے دوران محمد نعیم سے ٹکرا گئے تھے جس کے باعث وہ بیٹنگ سے محروم ہوئے۔
آصف علی کی جگہ محمد اخلاق کو بطور کن کشن پلیئر ٹیم میں شامل کیا گیا۔






















