نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ازبک وزیرخارجہ نے افغانستان کے ذریعے ریلوے لائن منصوبے پر گفتگو کی۔ طے پایا کہ اہم علاقائی رابطہ منصوبے کیلئے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دیدی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم کے دورہ آذربائیجان پر بھی بات چیت ہوئی۔






















