وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے ملاقات کی، آئی ایم ایف وفد کی قیادت جہاد اظہور کررہے تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت کی گئی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ، سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
آئی ایم ایف وفد نے اصلاحات اور معاشی استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا اور حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد،معاشی اصلاحات پر اطمینان اظہار کا کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد اب ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ادارہ جاتی اصلاحات حکومتی ترجیح ہے، اللہ کے فضل سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔






















