امن وامان کے قیام اور جرائم کی روک تھام خاتمہ کے لئے پنجاب حکومت نے گیسٹ ہاؤسز کے لیے ہوٹل آئی سافٹ ویئرمیں اندراج لازمی قرار دیدیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فیصلہ دہشت گردی، جرائم اورغیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا،صوبہ بھر کے نجی گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے افراد کا ڈیٹا "ہوٹل آئی" میں درج کرنا ہوگا۔ ملکی اورغیر ملکی رہائشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم کےخاتمے میں مدد ملےگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام گیسٹ ہاؤسز اور رہائشی سروسز مہیا کرنے والوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل دیدیا، نجی گیسٹ ہاؤسز کے مالکان اپنےلاگ ان سے مہمانوں کی معلومات فراہم کریں گے۔
دنیا بھرسے آن لائن ایپلی کیشنزسے بکنگ کرانے والوں کی بھی رجسٹریشن کرنا ہوگی۔ رجسٹریشن نہ کرانے والے گیسٹ ہاؤسز کیخلاف تحت کارروائی ہوگی۔




















