جنگ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر گرفتار بھارتی پروفیسر علی خان محمود آباد کو بھارتی سپیرم کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےدیا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے پروفیسرعلی خان کےخلاف مقدمےکیلئےثبوتوں کو ناکافی قرار دیا،ساتھ ہی تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت بھی دے دی۔
عدالت نےپروفیسرعلی خان پر بیرون ملک جانے اور آپریشن سندور سے متعلق مضمون لکھنے پر بھی پابندی عائد کردی۔
اشوکا یونیورسٹی کے مسلمان پروفیسر کو ہریانہ پولیس نے جنگ مخالف فیس بک پوسٹ پر حراست میں لیا تھا۔





















